اسلام آباد(عاطف عباس) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، اضافے کے بعد نئی قیمت 133 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئی۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر میں 41 روپے اضافہ اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 201 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافیہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ 525 ڈالر سے بڑھ کر 545 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1523 روپے کی بجائے 1564 روپے اور کمرشل سلنڈر 5860 روپے کی بجائے 6061 روپے میں دستیاب ہو گا۔