بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غوڑہ بکاخیل میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو مانیٹرنگ ٹیم غوڑہ بکاخیل میں پولیو کمپین کیلئے سروے کر رہی تھی۔
#Pakistan: A vehicle of the Polio Monitoring Team was fired upon indiscriminately near Tochi Bridge in Bannu district. No casualties have been reported. https://t.co/LtGpdA0dyM
— ???? (@cozyduke_apt29) April 25, 2024
پولیس حکام کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کو منڈی بکاخیل مدرسہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
پولیو ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں عملہ محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ جانی خیل میں پیش آیا جس میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکار عابد اللہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق عابد اللہ چھٹی پر گھر آیا تھا۔
#Pakistan: An off-duty FC soldier was shot dead by unknown assailants in the Jani Khel area of Bannu district. https://t.co/zhbmiM2RPH
— ???? (@cozyduke_apt29) April 25, 2024