بغداد (ڈیلی اردو/رائٹرز) عراق میں الحوت جیل میں مزید 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
Iraq executes 11 people convicted of terrorism, two security sources say https://t.co/Tl9JCJlxbk pic.twitter.com/ej2O70eACS
— Reuters (@Reuters) May 6, 2024
رپورٹس کے مطابق اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی دی گئی تھی۔
رائٹرز کے مطابق عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔