میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کے پرائیویٹ سکول کو بم سے اڑا دیا۔
A girls' school named after convicted terrorist Aafia Siddiqui was blown up by jihadi militants in North Waziristan, Pakistan. https://t.co/EHe1EBtpXD
— FJ (@Natsecjeff) May 9, 2024
پولیس کے مطابق تحصیل شیواہ کے علاقے درازندہ میں گزشتہ شب دہشت گردوں نے عافیہ اسلامک گرلز پبلک سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ جس سے سکول کے 2 کمرے مکمل تباہ ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سکول میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
سکول کے چوکیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ انکو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑا گیا۔ یاد رہے مذکورہ سکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ سکول تھا۔
واقعہ کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔