ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کو ہم جنس پرستوں کیلئے کلب کھولنے کی درخواست دے دی گئی۔
پریتم گیانی نامی ایک شخص نے درخواست دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے کلب کھولنے کی اجازت طلب کرلی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کلب کھولنے سے ہم جنس شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، کلب کا نام لیرنزو گے کلب ہوگا جہاں ہم جنس مل سکیں گے۔
درخواست میں مزیس کہا گیا ہے کہ کلب میں کسی کو جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت نہیں بلکہ بلکہ ہم جنس پرست صرف ساتھ مل بیٹھ کر اچھا وقت گزار سکیں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنوکلر کلب بن سکتا ہے تو جنس کلب کیوں نہیں بن سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرائے کی عمارت میں ہم جنس کلب کھولنے کی اجازت دی جائے۔
مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کلب کی نگرانی کر سکتی ہے۔