عراق، پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدے کے لئے تیار ہے، ذرائع نے بتایا کہ عراق پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے والا چوتھا ملک ہو گا، پاکستان ایئرفورس کو جلد جے ایف17طیاروں کاآرڈربھی ملے۔

اس کے ساتھ پاکستان عراق کو مزید 12 سپرمشاق تھنڈر طیارے بھی فروخت کرے گا، پاکستان نے عراق کو گزشتہ برس بھی 12 سپرمشاق طیارے فراہم کیے تھے۔

ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے سپرمشاق طیاروں کی حوالگی تقریب میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے پاکستان میانمار اور نائجیریاکو جے ایف17 تھنڈر طیارے فروخت کر چکا ہے جبکہ پاکستان ، آذربائیجان کے درمیان بھی بلاک تھری طیاروں کی ڈیل طے پا چکی ہے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے لیفٹیننٹ جنرل (اسپیشل فورسز) احمد داؤد سلمان، جنرل سیکریٹری آف ایم او ڈی، عراق اور لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) شہاب جاہد علی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ہوا بازی کی صنعت میں تربیت اور ترقی پر بنیادی توجہ کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا گیا۔

عراق کے جنرل سیکرٹری اور عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ کی جدت طرازی اور مقامی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران، فضائیہ کے سربراہ نے عراقی فضائیہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جس میں عراقی پائلٹوں کے لیے بنیادی سے لے کر حکمت عملی تک کے جامع تربیتی پروگرام پیش کیے گئے۔

ائیر چیف نے عراقی معززین کو یقین دلایا کہ پی اے ایف عراقی فضائیہ کو اپنی فضائی طاقت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کو 12 سپر مشاق تربیتی طیاروں کی حالیہ فراہمی کو نوٹ کیا، جس میں مزید 12 طیاروں کی آئندہ ترسیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

کمانڈروں نے تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا جس میں JF-17 پروگرام بھی شامل ہے جس سے مستقبل قریب میں عراق سے ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کو 12 سپر مشاق تربیتی طیاروں کی حالیہ فراہمی کو نوٹ کیا، جس میں مزید 12 طیاروں کی آئندہ ترسیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

کمانڈروں نے تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا جس میں JF-17 پروگرام بھی شامل ہے جس سے مستقبل قریب میں عراق سے ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں