10

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ایک اور گرلز اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک اور گرلز اسکول کو نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا کے نواحی گاؤں ڈبکوٹ میں واوا صوفیہ نور گرلز اسکول کو رات کے وقت دھماکہ سے اڑایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسکول کی بلڈنگ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وانا ویلیفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 20 مارچ کو اس گرلز اکیڈمی کا افتتاح ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسکول آمدن سے 5 فیصد بھتہ مانگ رہی تھی اور اس سلسلے میں دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں