کوئٹہ (ڈیلی اردو) آپریشن رد الفساد پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علیحدگی پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونیوالوں میں بی ایل اے کا کمانڈر اسد یوسف بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے بالگتر میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سیکیورٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچ علیحدگی پسند تحریک بلوچ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مارے گئے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے، ہلاک والوں میں بی آر اے کے سنئیر کمانڈر اسد یوسف عرف شے حق بھی شامل ہیں جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت تاحال ممکن نہ ہو سکی۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے
سیکیورٹی ذرائع نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگرد شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ریلوے و ٹرانسمیشن لائنوں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے