میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک اور طالبات کے اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ جس سے عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں جل گئیں۔
https://x.com/cozyduke_apt29/status/1795467544939102374?t=7oLe5tXx24tOTmO0TWwiqA&s=19
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے نواحی گاؤں شاخیمار میں گولڈن ایرو گرلز اسکول کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق آگ سے اسکول کےکمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سکول کے طالب علموں کی تعداد500 سے زائد ہے جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، تاہم طالبان اس علاقے میں سرگرم ہیں ۔
یاد رہے کہ مذکورہ سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز سکول سیون ڈویژن ہیڈکوارٹر اور مقامی نوجوانوں کی تنظیم شاخیمار ویلفیر سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں تعمیر ہوا تھا جس میں 500 سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔