تخت بھائی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ قادریہ کے عالم دین ہلاک ہوگئے۔
https://x.com/cozyduke_apt29/status/1795874525109956682?t=NdXyLnRMuFCjH6XZdsBxkA&s=19
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخ ملتون میں مردان روڈ پر رونما ہوا۔ جہاں پرنامعلوم افراد نے ام المدارس جامعہ قادریہ کے مولانا قاری و حافظ سید احمد رحمانی پر گولیاں کی بوچھاڑ کردی۔ جس سے احمد سید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
عالم دین احمد سید کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔