اسلام آباد: صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور اسد طور پر حملے میں ملوث ملزمان کے خاکے جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور اسد طور پر حملے میں ملوث ملزمان کے خاکے جاری کردیے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے یہ خاکے مدعی مقدمہ کے بیان کردہ حلیوں کے مطابق جاری کیے۔

پولیس کے مطابق خاکے عوام کے سامنے لانے کا مقصد ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام کی مدد حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ معروف صحافی مطیع اللہ جان کو جولائی 2021 میں مبینہ طور پر ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تاہم 12 گھنٹے بعد وہ گھر واپس آ گئے تھے۔

مئی 2021 میں صحافی اور یوٹیوبر اسد علی طور پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد ںے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔

مذکورہ دونوں واقعات سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت کے دوران ہوئے تھے۔

اسد طور پر حملے کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مئی 2021 میں درج کیا گیا تھا جبکہ مطیع اللہ جان پر حملے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں جولائی 2021 میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں