لکی مروت میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے ورگاڑی بیٹنی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سب ڈویژن بیٹنی کے ایریا تھانہ ور گاڑی کی حدود میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد موقع پر مارا گیا جس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس نے زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد کی لاش کو پوسٹ ماٹم کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو مہم کے دوران لیویز فورس پر چمن احتجاجی دھرنے کا حملہ جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمیوں گئے۔ دونوں ایلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پولیو مہم بند کر دی گئی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے چمن فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں