صدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کے مدرسے پر دستی بم سے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈ گرینیڈ سے کیے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دہشت گرد ضلع کرم میں سینٹرل کرم تھانہ مرعان کی حدود میں مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔
مدرسے پر پھینکے گئے ہینڈ گرینیڈ کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے مدرسے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔