خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے برقمرخیل کراول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام مولانا عبد الناصر مومند ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق امام مسجد کا تعلق اہلحدیث مسلک سے تھا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں