جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا دین سعید ہلاک

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرے خاورے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی کے رکن مولانا دین سعید گنگی خیل ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا دین سعید مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا دین سعید وزیر ایک نجی سکول میں ٹیچر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چند روز قبل جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا میرزا جان وزیر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں