قاتلانہ حملے میں زخمی جے یو آئی جنوبی وزیرستان کے امیر مولانا مرزا جان دم توڑ گئے

پشاور (ڈیلی اردو) گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی جنوبی وزیرستان کے امیر مولانا مرزا جان زندگی کی بازی ہار گئے۔

جمعیت علما اسلام (ف) وانا کے امیر مولانا مرزا جان گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے جو کہ پشاور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے.

مولانا مرزاجان کی نماز جنازہ کل مورخہ 19جون 2024 pصبح 9 بجے سپورٹس کمپلیکس لوئر وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں ادا کی جائے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں حملے میں زخمی ہونے والے مولانا مرزا جان کی عیادت کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں