اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ہلاک ہوگیا ہے۔
خیبر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافی خلیل جبران آفریدی کو نامعلوم افراد نے لنڈی کوتل میں ہلاک کردیا ہے۔
ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق حملہ آور موٹرکار میں آئے اور خلیل جبران پر گھر کے قریب فائرنگ کی جب خلیل جبران گھر جارہے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈی پی او خیبر نے کہا کہ خلیل جبران کو مسلح افراد نے کار سے اتار کر فائرنگ کی۔ خلیل جبران طویل عرصہ سے پشتو نیوز چینل خیبرنیوز سے وابستہ تھے۔
ڈی پی او سلیم عباس نے کہا کہ خلیل جبران کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھی۔ خلیل جبران لنڈی کوتل پریس کلب کا صدر بھی رہ چکا تھا۔ کسی گروپ نے واقعے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔