خیبر: لنڈی کوتل میں ہلاک ہونے والے صحافی خلیل جبران آفریدی کی نماز جنازا ادا کر دی گئی

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قباِئلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ہلاک ہونے والے صحافی خلیل جبران آفریدی کی نماز جنازا ادا کر دی گئی ہے۔

گذشتہ رات علاقہ مزرینہ سلطان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل ہلاک جبکہ ان کے ساتھی ایڈووکیٹ سجاد شنواری زخمی ہوگئے تھے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، گورنر اور وزیر اطلاعات سمیت ڈی جی انفارمیشن اور ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

لنڈی کوتل سے مقامی صحافی ولی خان شنواری نے بتایا ہے کہ مقامی سطح پر اس واقعہ پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے-

صحافی خلیل جبران کے قتل کے بعد آج خیبر پختونخوا کے مقامی صحافیوں نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور جمعہ کے روز باب خیبر جمرود میں پشاور اور دیگر شہروں سے صحافی پہنچیں گے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

صحافتی تنظیموں نے سوگ کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں