ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے جانوروں کے معالج کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کاروں نے مغوی ڈاکٹر کی فیملی سے 8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کو اغوا کر لیا گیا۔
مغوی شیعہ ڈاکٹر محکمہ مصنوعی نسل کشی حیوانات رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق سید غضنفر حسین شاہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اغوا کاروں نے مغوی شیعہ ڈاکٹر کے اہل خانہ کو موبائل فون کے ذریعے کال کی اور ان سے سید غضنفر حسین شاہ کی رہائئی کے بدلے 8 کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔
متاثرہ خان نے سید غضنفر حسین شاہ کے اغوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔