امریکہ نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے بھارت کو 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال ان ہیلی کاپٹرز کی خرید کیلئے درخواست دی تھی۔

ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی مالیت 2 اعشاریہ 6 بلین ڈالر بنتی ہے۔ ہیلی کاپٹرز امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیارکردہ ہوں گے۔

ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانہ بنانے، بحری جہازوں کو ناک آؤٹ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بھارت انہیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت امریکہ کا اہم دفاعی شراکت دار ہے، مذکورہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، اس سے امریکہ بھارت اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے دفاعی شراکت دار کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں