اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

کلایہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں تالئے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی پولیس عمر زمان کا کہنا ہے کہ اپر اورکزئی ڈبوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں تالئے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں ایک شدید اہلکار زخمی ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی سپاہی سجاد حسین کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ حملے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں