بنوں میں ڈرون حملہ، تین دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاکستانی ڈرون حملے میں تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حملہ منگل کو دوپہر کے وقت بنوں اور لکی مروت کے اضلاع کے سنگم سرہ درگہ پیر پل کے قریب میں ہوا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرون طیارے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادر گروپ کے ایک مرکز پر دو بم پھینکے جس سے وہاں موجود تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بعض مقامی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں