قبائلی امن جرگے نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

پشاور (ڈیلی اردو) قبائلی امن جرگے نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمان میں بحث اور قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام قبائل امن جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں محمود خان اچکزئی ، حامد رضا اور اسد قیصر نے شرکت کی۔

قبائلی امن جرگے نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی اور پارلیمان میں بحث اور قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا پاکستان کی خاطر ہم کسی سے کوئی گلہ نہیں کرر ہےہیں لیکن آپریشن ہماری لاشوں سے گزر کر ہو گا کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ یہ آپریشن کےبارے میں واضح اعلان کیا جائے اور آپریشن کے معاملے کو پارلیمنٹ لایا جائے، ہم کسی بھی صورت میں آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا آپریشن خیبرپختونوا کے وسائل پر قبضے کے لیے ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے آپریشن عزم استحکام کی بات کی، ہم اس مسئلہ کا باعزت حل چاہتے ہیں، جب تک اعتماد میں نہیں لیاجاتا کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فیصلوں کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، جب تک پارلیمنٹ کی منظوری نا ہو کوئی بھی اقدام غیرقانونی ہوگا۔

امن جرگے میں عزم استحکام آپریشن کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا امن جرگہ عزم استحکام آپریشن کی مکمل مخالفت کرتا ہے، معاملے کو پہلے پارلیمنٹ میں لاکر تفصیلی بحث کے بعد قوم کو آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں