9

ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر لاپتہ افراد کے خاندانوں کا دھرنا دو ہفتوں سے جاری

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی دھرنا 14ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

شدید گرمی میں یہ دھرنا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ یہ افراد تربت اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے تھے۔

کیچ میں دھرنے کے شرکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور ان کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں