سندھ: کندھ کوٹ سے 3 ہندو بیوپاری سمیت 5 افراد اغوا

کندھ کوٹ (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں غوثپور سے آنے والی ایک کار میں سوار تین ہندوبیوپاری سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق متاثرین میں 3 ہندو بیوپاری شامل ہیں جن کی شناخت نتیش کمار، ستیش کمار اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دو دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں