12

ہرنائی سے اغوا ہونے والے 7 افراد کی بحفاظت بازیابی کیلئے لواحقین کا بلوچستان اسمبلی کے باہر مظاہرہ

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے اغوا ہونے والے سات افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے ان کے رشتہ داروں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا ہے جنھوں نے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ان سات افراد کو 20 جون کو ضلع ہرنائی کے سیاحتی مقام شابان سے تین دیگر افراد کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا۔ ان افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

مظاہرین سے بلوچستان کے وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو اور وزیر برائے لائیواسٹاک بخت محمد کاکڑ نے ملاقات کی اور انھیں مغویوں کی بازیابی کے لیے یقین دہانی کرائی۔

تنظیم کی جانب سے باقی مغویوں کی رہائی کے لیے اپنے گرفتار لوگوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے اور اس کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے شریک تھے جنھوں نے ہاتھوں میں مطالبات پر مشتمل پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں