کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا۔
محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔