صدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔