اورکزئی میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کرم نے قبائلی ضلع اوکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی کرم نے خفیہ اطلاع پر پہاڑ باغڑ زیڑ کمر اورکزئی میں تخریب کاری کی جانے والی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کارروائی سی ٹی ڈی نے سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس کی ہمراہ کی، کارروائی کے دوران 6 راکٹ لانچر، 6 آر پی جی بوسٹر، 9 ہینڈ گرنیڈ، بارود، سیفٹی فیوز، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور گھی کی ٹین میں بنائی گئی آئی ای ڈی بھی برآمد کر لی گئیں۔

سی ٹی ڈی کرم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق نامعلوم دہشتگرد محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں