ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر معمور پولیس اہلکار زاہد اللہ شدید زخمی ہوگیا جیسے پشاور ایل ار ایچ سپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق گاؤں شاہ عالم میں انسداد پولیو مہم جاری تھی جس کے لئے گاؤں کے اطراف ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران قریبی جنگل سے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے موقع پر موجود پولیس اہلکار زاہد اللہ شدید زخمی ہوا گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد دینے کے بعد پشاور ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے کئے علاقے میں سرچ اپریش جاری ہے ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر چار حملے ہوئے ہیں جن میں چار اہلکار زخمی جبکہ ایک ہلاک ہوا ہے۔