لکی مروت میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اور مروت بیٹنی اتحاد کے زیرِ انتظام امن کے قیام کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں مقامی قائدئن نے خطاب کیا ہے۔

لکی مروت امن پاسون میں تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس علاقے میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے چند روز قبل دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جب ’عزم استحکام‘ کے نام سے مسلح شدت پسندی کے خلاف ایک نئے آپریشن کا اعلان کیا گیا تو حزب اختلاف سمیت خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے بڑے پیمانے پر اس مخالفت کی۔

تاہم 25 جون کو وزیرِ اعظم ہاوس کی جانب سے ایک وضاحت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’ملک کے پائیدار امن و استحکام کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ وژن جس کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے، جس کو غلط سمجھا جا رہا ہے اور اس کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز جیسے ضرب عضب، راہ نجات سے کیا جا رہا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں