اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوںنے ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سیاحتی مقامات دیکھ چکا ہوں ، جو خوبصورتی پاکستان میں ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں.
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے دنیا میں سب سے زیادہ پرکشش ہیں، ساحلی سیاحت میں بہت امکان ہے، پہاڑی سلسلوں کی الگ الگ خصوصیات ہیں، پاکستان کے تمام سیاحتی ریزورٹ انگریزوں کے دور میں بنے تھے.
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سے کچھ سال پہلے سیاحت ختم ہوچکی تھی، اب حالات بہتر ہیں، پاکستان میں نتھیا گلی جیسے 100مقامات ہیں، کسی کو اندازہ ہی نہیں، سیاحت کے فروغ میں سوشل میڈیا کا کلیدی کردار ہے، سیاحت میں سرمایہ کاری سے بہت زیادہ منافع حاصل ہوسکتا ہے.
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سامنےلانے کی ضرورت ہے، نئے سیاحتی مقامات پرمقامی ثقافت کا احترام کرنا ہے، مذہبی سیاحت کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں، ٹورازم کمیٹی لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرے گی، ٹورازم کمیٹی لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر پھیلتےجارہے ہیں، سرسبز علاقے ختم ہوتے جارہے ہیں، شہر کو پھیلنے کے بجائے اوپر کی طرف لے کر جانا ہوگا، شہروں میں بلند و بالا عمارتیں بنائیں گے، سیاحت کےشعبے میں ترقی سے روزگار بھی بڑھے گا، کے پی میں سیاحت کے ذریعے لوگوں کو روزگار ملا.