وانا (ڈیلی اردو) جمعیت علماءاسلام (ف) جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کالوشہ کے مقام پر جے یو آئی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں موجود تھے۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ مولانا عبداللہ کو ان کی جگہ قائم مقام امیر تعینات کیا گیا تھا۔