خیبر پختونخوا: ہری پور میں ساتواں محرم کے جلوس پر پتھراؤ اور فائرنگ، 14 افراد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں کالعدم تنظیم نے محرم الحرام کے جلوس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چودہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق ہری پور کے علاقے شاہ محمد میں پولیس کی موجودگی میں کالعدم تنظیم اہلسنت و الجماعت کے درجنوں شرپسندوں نے ساتواں محرم الحرام کے ماتمی جلوس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں جلوس کے شرکاء پر قریبی گھروں کی چھتوں سے فائرنگ اور پتھراو کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں زخمیوں کو لایا گیا ہے کچھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹھٹھہ بلوچاں میں شرپسندوں نے ساتواں محرم الحرام کے جلوس کو ایک گھنٹے تک روکے رکھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں