کوہاٹ: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

کوہاٹ(نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل ہنگو روڈ المعز سی این جی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، آصف خان تھانہ ملز ایریا میں تعینات تھا۔ ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مردان کے تخت بھائی کھنڈرات میں قائم پولیس چوکی پر بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں