نوشہرہ میں موٹروے پر خاتون سب انسپکٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب موٹروے پولیس کی خاتون سب انسپکٹر کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ مردان روڈ بارہ بانڈہ کے قریب پیش آیا تاہم فائرنگ کے نیتجے میں خاتون سب انسپکٹر محفوظ رہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر جویریہ شاہ ڈیوٹی کیلئے آرہی تھیں جب ان پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ نوشہرہ تھانہ رسالپور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں