23

ٹانک کے علاقے مچن خیل میں سرکاری اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک روز قبل اغوا ہونے والے سرکاری سکول ٹیچر کی لاش نواحی گاؤں مچن خیل سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے ضلع ٹانک کے علاقے مچن خیل میں میرا جان عرف میرو ماسٹر نامی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق استاد کو گذشتہ روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شاہین گروپ کے دہشت گردوں نے اغواء کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے اسکول ٹیچر کو قتل کیا ہے، پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں