پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق پشاور میں شمشتو پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چوکی پر پولیس اہلکار الرٹ تھے، بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔