برطانیہ میں چاقو حملے میں 3 بچے ہلاک، 9 شدید زخمی

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانیہ میں بچوں کی ڈانس ورکشاپ میں چاقو حملے میں تین بچے ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

https://x.com/WarMonitors/status/1818305471477948884?t=60bkKFVPMfy2IIUNuBo95A&s=19

مارسی سائڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ہارٹ سٹریٹ پر ٹیلر سوئفٹ تھیم پر مبنی تقریب کے دوران بچوں کو بچانے کی کوشش کے دوران چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے دو بالغ افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

لنکاشائر کے علاقے بینکس سے تعلق رکھنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو قتل اور اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے محرکات واضح نہیں لیکن اسے دہشت گردی سے متعلق نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

برطانوی بادشاہ چارلس اور وزیر اعظم نے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرسی سائیڈ پولیس کی چیف سرینا کینیڈی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پولیس جب جائے حادثہ پر پہنچی تو متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے تھے، جنھیں ’وحشیانہ حملے‘ کا نشانہ بنایا گیا اور انھیں شدید چوٹیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں