بلوچستان: پشین میں دہشت گردوں کی لیویز چوکی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشین کلی ملیزئی روڈ پر دہشت گردوں نے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت یاسر الیاس اور عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 3-3 گولیاں لگی ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں