نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطرات کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسند گروہوں سے ہے، ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔
یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی حمایت سے ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر حملے تیز کیے ہیں۔