ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے نجی کمپنی کی کیش وین سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے

ش ح ط (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں انڈس ہائی وے مین روڈ سے بینکوں کو کیش پہنچانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو دن دیہاڑے دو درجن سے زائد مسلح دہشت گردوں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق نامعلو م مسلح دہشت گردوں نے کیش وین میں موجود رقم کے بیگز لیکر فرار ہوگئے جس میں تقریباً ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔ مسلح دہشت گردوں نے وین کو کھیتوں میں لے جاکر آگ بھی لگا دی۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

ایک ہفتہ قبل یکم اگست کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک جانے والی وین سے بھی پانچ کروڑ لوٹنے کے بعد وین کو کھیتوں میں لے جاکر آگ لگا دی گئی تھی۔ رقم لوٹنے کے پے در پے واقعات کے بعد نجی بینک کیش وین جنوبی اضلاع سروع معطل بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم مارچ 2023 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈا پور گروپ نے یارک ٹول پلازہ پر حملہ کرکے 7 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی گئی تھی۔ 29 اکتوبر 2023 سی پیک یارک ٹول پلازہ پر طالبان نے پھر حملہ کیا اور ٹول پلازہ عملہ کو یرغمال بناکر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں