چارسدہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپیشل برانچ پولیس کا افسر ہلاک

چارسدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خانمائی کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپیشل برانچ پولیس کا افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق چارسدہ میں تھانہ خانمائی کی حدود بہلولہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سپیشل برانچ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عصمت اللہ ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عصمت خان اسپیشل برانچ پولیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہےتھے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عصمت خان کو گھرسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عصت اللہ کی لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ فرانزک شواہد کے لیے متعلقہ عملے وقوعہ پر موجود ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے محرکات کے لیے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اسپشل برانچ کے افسر عصمت خان کی رپورٹ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کر دی گئی۔

رپورٹ تھانہ خان ماہی کے ایس ایچ او کی طرف سے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں