کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہینڈ گرنیڈ حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم کا دھماکا گوالمنڈی چوک میں میکانگی روڈ کے قریب ہوا، جس میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دستی بم حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔