اسلام آباد (ڈیلی اردو) تبدیلی سرکار کا مہنگائی کے طوفان کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے۔ پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت بھی بڑھادی گئی، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر آج نیپرا سماعت کی، بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
بجلی صارفین پر حکومت کی جانب سے بجلی گرا دی گئی، پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 2 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے ایک روپے 23 پیسے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3 ارب کا بوجھ پڑا، فروری کے دوران پانی سے 22.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اضافہ فروری 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے۔ کوئلے سے 17.46 فیصد اور گیس سے 23.85 فیصد پیدا کی گئی۔