روسی افواج پوکرووسک شہر کے قریب پہنچ گئیں، یوکرین کا شہریوں کو انخلا کا حکم

کییف (ڈیلی اردو/بی بی سی) یوکرین کے دونیتسک خطے میں روسی افواج کی پیش قدمی کے پیشِ نظر روس نے اپنے شہریوں کو پوکرووسک شہر سے انخلا کا حکم دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ روسی افواج اس خطے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’رہائشی انخلا میں دیر نہ کریں کیونکہ روسی فوجی تیزی سے پوکرووسک کے مضافات میں پہنچ رہے ہیں۔‘

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے مطابق کل یوکرین اور روسی افواج کے درمیان اس شہر میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں صدرزیلینسکی نے کہا کہ یہ شہر دفاعی افواج کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔

اس کے علاوہ یہ شہر سب سے شدید روسی حملوں کا سامنا کرنے والے متعدد علاقوں میں سے بھی ایک ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں