آزاد کشمیر: راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

راولا کوٹ (نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد شاہد خان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور فائرنگ کی ہے، بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر کے پولس عباسپور کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہری شاہد خان زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری تاحال جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں