کراچی میں دو ’مذہبی گروہوں‘ میں تصادم: دو افراد ہلاک، مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرِ داخلہ کے مطابق کراچی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی پولیس کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کے یہ واقعہ دو مذہبی گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کراچی کے علاقے گولیمار میں پیش آیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ تصادم میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ایک لاش عباسی شہید ہسپتال، جبکہ دوسری بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر لایا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد نے ایک بس، موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو بھی آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیرِ داخلہ ضیا لنجار نے پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ’شہریوں کا تحفظ کرنے کے لیے انتہائی ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’واقعے میں ملوث گروپوں کے کارندوں سمیت ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں