خیبر: وادیِ تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن، 25 شدت پسند اور 4 فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادیِ تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں اب تک 25 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 20 اگست سے ضلع خیبر کی وادیِ تیراہ میں جاری سکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں اب تک 25 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اگست سے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائیوں میں 25 شدت پسندوں ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ تاہم ان چھڑپوں میں 4 سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ ’ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، دہشت گرد پاکستان اور چین میں فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، اس دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سلسلے میں دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کے سربراہ سے بات ہوئی ہے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں