ہنگو میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکا

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم گاڑی میں سوار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ہنگو میں ٹل روڈ تبلیغی مرکز گیٹ کے ساتھ پر ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، مگر گاڑی میں سوار ڈی ایس پی امجد حسین اور ان کے محافظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف ڈی ایس پی کی گاڑی تھی۔

واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفریٹل روڈ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں